ملبے تلے آکر 1شخص جاں بحق

گوجرہ (نامہ نگار)کنویں کے ملبے نیچے دب کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 436 ج ب کا محمد یوسف پرانے کنویں کو اینٹیں لگا رہا تھا کہاچانک کنویں کی اینٹیں اور مٹی اس پر گر گئی جس کے نتیجہ میں وہ ملبے تلے دب گیا اطلا ع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکارو ں نے موقع پر پہنچ کر مقا می لوگو ں کی مدد سے اسکو ملبے کے نیچے سے نکا لاجو ملبے کے نیچے دب کر جا ں بحق ہو گیا اطلا ع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروا ئی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں