ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاق نے صوبوں کے35ارب کی کٹوتی کرلی

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وفاقی حکومت نے آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 164کے تحت چاروں صوبوں کے این ایف سی حصے سے گرانٹ کی مد میں 35 ارب روپے کاٹ لیے ہیں، جبکہ مالی سال 2026-27 کے دوران صوبوں سے مجموعی طور پر 1035 ارب روپے لینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے اعلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران صوبوں سے 34 ارب 839 کروڑ روپے بطور گرانٹ وصول کیے ہیں، جنہیں نان ٹیکس ریونیو (این ٹی آر) کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔ بجٹ 2026-27 پیش کیے جانے سے قبل وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان اتفاق ہوا تھا کہ صوبے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت مالی سال 2026-27 میں وفاقی حکومت کی مالی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مدد کے لیے اپنے این ایف سی حصے سے 1035 ارب روپے گرانٹ فراہم کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں