فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے ڈیم کی تعمیر اشد ضروری ہے خدا کیلئے ہمارے حکمران اور اصل ارباب اختیار سمیت تمام سیاسی جماعتیں ملک و ملت کی بہتری کیلئے سر جوڑیںورنہ ہرسال سیلاب کی تباہ کاریاں ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گی ہر مکاتب فکر کے علماء ومشائخ وطن عزیز پاکستان میں تباہ کن سیلابی صورتحال سے بچائو کیلئے نماز پنجگانہ کے دوران اجتماعی دعائے استغفار کروائیںاللہ تعالی ہمارے نبی کریم ۖ کے بابرکت مہینے ربیع ا لاول شریف کے طفیل ہم سب کے صغیری و کبیری گناہوں کو معاف فرمائے،پنجاب سمیت پورے ملک کو ناگہانی آفات سے محفوظ فرمائے آمین ۔ پنجاب میں سیلاب کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہاہے کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا۔




