ملک بھرمیں اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک بھرمیں اسمگلنگ کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈائون کیا گیا۔ سول آرمڈ فورسز نے ایک سال میں18ارب 55کروڑ روپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا،اسمگلنگ کے کئی نیٹ ورک توڑے ،حکومتی ذرائع سے موصول ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ ایف سی سائوتھ بلوچستان نے ختم ہونے والے مالی سال 2025-26 کے دوران 6ارب 78کروڑ روپے،پاکستان کوسٹ گارڈز نے4ارب84کروڑروپے اورایف سی نارتھ بلوچستان نے3ارب 42 کروڑروپے کا اسمگل شدہ سامان پکڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں