اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ ماہ ملک بھر سے 116ماحولیاتی نمونے پولیو کی جانچ کے لیے جمع کیے گئے جن میں سے 47ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 69ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، پولیو وائرس34اضلاع کے ماحو لیا تی نمونوں میں پایا گیا جبکہ تمام ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس ٹائپ 1کی تصد یق ہوئی ہے۔ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے مطا بق سندھ کے 14اضلاع میں، خیبر پختون خوا کے 8، بلوچستان کے 6جبکہ پنجاب کے 4اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسی طرح گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے ایک ایک ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔




