ملک میں معاشی بحران روز بروز سنگین ہوتا جارہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور معمولی کمی کا سلسلہ عوام کے ساتھ مذاق بن چکا ہے’ پٹرول’ ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہر شے کی پیداواری اور ترسیلی لاگت بڑھ رہی ہے جس کا براہ راستبوجھ عام شہری اور تاجر برادری برداشت کر رہی ہے’ ان خیالات کا اظہار فیصل آبادالیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدری عاصم حبیب سپراء نے کیا’ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ چوہدری امانت علی’ چیئرمین چوہدری حبیب الرحمن گل’ سابق صدور رانا فخر حیات خاں’ چوہدری مقصود جٹ’ ایونٹ پرسن ملک محمد علی’ جنرل سیکرٹری محمد اویس اقبال’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ایگزیکٹو چوہدری امتیاز کمبوہ’ ممبر خرم شہزاد’ میاں نذاکت علی’ رانا طاہر شہزاد’ محمد علی ڈوگر’ رانا طارق عزیز’ محمد فاروق گل’ میاں فرخ نذیر فری کے علاوہ ایسوسی ایشن کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ رانا محمد سکندراعظم خاں اور چوہدری عاصم حبیب سمراء نے کہا کہ بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے نرخ’ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ‘ بے روزگاری’ کاروبار میں شدید مندی اور آمدنی کے محدود ذرائع نے عوام اور تاجر برادری کو شدید مالی مشکلات سے دو چار کر دیا ہے’ ملک میں معاشی بحران روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے جبکہ حکومت عوام اور تاجر برادری کو ریلیف دینے میں پر ناکام دکھائی دیتی ہے’پٹرول و بجلی ، گیس اور پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ظلم ہے’ انہوں نے حکومت پرزور دیاہے کہ عوام کو زندہ رہنے اور کاروبار کیلئے بہتر معاشی پالیسی مرتب کرے اور بجلی گیس پٹرولیم کی قیمتوں میں فورا کمی کرکے عوام کو جینے کا حق فراہم کرے’ انہوںنے کہا کہ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے لئے عوام کے پاس پیسے نہیں جن سے ٹیکس وصول کرنا چاہئے تھا انکی طرف دیکھا نہیںجارہا ہے’ مراعات یافتہ لوگوں اور ناکام سرکاری اداروں کی عیاشی کا سارا ملبہ ٹیکس ادا کرنے والوں اور عوام پر گر رہا ہے مہنگی بجلی وگیس سے عام آدمی کے لئے کچن چلانا مشکل ہو تا جا رہاہے’مقررین نے ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ فائلر بنیں’ فائلر بننے میں کوئی نقصان نہیں فائدے ہی فائدے ہیں’ انہوں نے ممبران سے کہا کہ جتنی جلدی ممکن ہو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبر بنیں اور چیمبر کو اپنی طاقت میں اضافہ کریں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر کے الیکشن میں ہم نیشنل گروپ کو سپورٹ کرتے ہیں اور آنے والے الیکشن میں بھی ہم نیشنل گروپ کے امیدواروں کو ہی کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں