فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی رائے اعجازاحمدخاں کھرل نے عوامی جسٹس پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیاہے۔ عید الاضحی کے بعدسینکڑوں ساتھیوں سمیت باقائدہ اعلان کریں گے۔ عوامی جسٹس پارٹی کے ترجمان کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز بانی وصدرعوامی جسٹس پارٹی مہر غلام مصطفی منگن ایڈووکیٹ کے گھران سے خصوصی ملاقات کی اور پارٹی کو مزیدمنظم اور مستحکم کرنے کا عزم کیا اس موقع پروائس چیئرمینزحفیظ بھٹی۔ مہر محمد فارو ق منگن ایڈووکیٹ خواتین ونگ کی مرکزی صدر ڈاکٹر پروین اخترعنصر اورنائب صدر مشتاق احمدکھوکھربھی موجود تھے۔ رائے اعجاز کھرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے نہ حکمرانوں میں فیصلوں کا اختیارہے-چند ماہ تک سیاسی بھل صفائی اورمحدودمدت تک قومی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے زندہ درگوہو چکے حکمرانوں کوان کی مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں-سب سے بڑا کارنامہ افواج پاکستان کاہے معرکہ حق بنیان المرصوص پر پوری قوم عسکری قیادت کو خراج تحسین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے۔




