فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا نے آپریشن بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہاہے کہ آج کے دن معر کہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبر ت ناک شکست دی۔ملکی دفاع کے لیے قربانیاں دینے والے ملک کا روشن اور پروقار چہرہ ہیں۔ بھار ت خطے میں امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ بھارت کو چاروں شانے چت کرنے والی افواج پاکستان نے تاریخ رقم کی۔ کئی گنا زیادہ طاقت رکھنے والے بھارت کو دلیر فوج نے عبرت کا نشان بنادیا۔ بھارت عبرت ناک شکست پر دنیامیں رسوا ہوا۔ معرکہ حق نے قوم کو تازہ ولولہ دیا اور حوصلے بلند کیے۔ پاکستان دنیا کی ناقابل تسخیر قوت ہے۔پاکستان نے بیک وقت تمام شعبوں میں بھارت کو چِت کیا۔بھارت نے پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھ لیا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل بلوچستان کے صدر مولانا وزیر القادری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حسن رضا نے مزید کہا کہ بلوچستان میں عید الاضحی کے بعد تاریخی پیغام پاکستان کانفرنس منعقد کریں گے۔ بھارت مزید کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہوگا۔ بھارت خطے کا سب سے بڑا دہشتگرد اور مودی اس کا بدنما چہرہ ہے۔




