ممبئی ٹرین بم دھماکوں کے12ملزمان بری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی ہائیکورٹ نے 2006میں ہونے والے ٹرین بم دھماکوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سزا پانے والے 12 ملزمان کو بری کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائیکورٹ نے 2006کے ٹرین بم دھماکے کے 12ملزمان کو بری کر دیا ہے، ممبئی ٹرین حملوں کے 11ملزمان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا، 1ملزم اپیل کے دوران وفات پا گیا تھا۔یاد رہے کہ جولائی 2006میں ممبئی میں ہونے والے ٹرین دھماکوں میں 189افراد ہلاک اور 827زخمی ہوئے تھے، ٹرائل کورٹ نے 2015میں 12ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ٹرائل کورٹ نے 5ملزمان کو سزائے موت جبکہ بقیہ کو دیگر سزائیں سنائی تھیں، جس کے خلاف ملزمان نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی تھیں۔ممبئی ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، عدم شواہد کی بنا کر تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے، یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ ملزمان نے جرم کیا، اس لیے سزائوں کو منسوخ کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں