منافع کالالچ دیکر چالاک ملزمان نے5شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 5شہریوں کی جمع پونچی ہتھیا لی، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کیش نہ ہو سکے ، ملت ٹائون کے علاقہ سرگودھا روڈ کے رہائشی محمد اسلم نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم شاہد علی نے کاروبار کیلئے25لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی، شیخوپورہ روڈ کے طارق کا کہنا ہے کہ ملزم جاوید نے 16لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی۔ منٹگمری بازار کے تاجر عرفان احمد نے بتایا کہ ملزم فیصل کلیم نے 24لاکھ 60ہزار کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، ملت ٹائون کے علاقہ117ج ب سے صغیر احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم وقاص نے کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر جمع پونجی 8لاکھ لیکر رفو چکر ہو گیا، علاوہ ازیں ساہیانوالہ کے علاقہ سالار والا کے رہائشی افتخار حسین نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ ملزم رئوف نے 34لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دئیے جو کہ جعلی نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں