منافع کالالچ دیکر7شہریوں کو کنگال کردیا گیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے 7شہریوں کو کنگال کر دیا، منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے، مدینہ ٹائون کے رہائشی بلال نے بتایا کہ ملزم نعمان نے53لاکھ کا مال دیکر جعلی چیک تھما دیا، غلام محمد آباد کے طارق سے ملزم محسن نے41لاکھ ، گلبرگ کے رہائشی عمیر خالد نے بتایا کہ ملزم احمد نے 20لاکھ، گلستان کالونی کے عدنان سے ملزم عامر شہزاد نے 19لاکھ کی رقم ادھار لیکر واپس نہ کی، دھنولہ کے رہائشی مبشر حسین نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ ملزم علی نے25لاکھ، کھرڑیانوالہ کے عبدالستار سے ملزم شعیب نے کاروبار کا جھانسہ دیکر20لاکھ اور قصبہ سمندری کے آصف سے سجاد نے ساڑھے گیارہ لاکھ کی رقم لیکر بدلے میں چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں