منشیات برآمد ہونے پر کارڈرائیور گرفتار

سرگودھا (بیورو چیف)سرگودھا میں موٹروے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔کارروائی کے دوران معتبر شاہ نامی ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزم سے برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو اے این ایف فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے کیلئے مزید تفتیش شروع کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں