منشیات سمگلر کو عمر قید’10لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اقبال ہرل نے تھانہ اینٹی نارکوٹیکس کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات سمگلر کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس نے 31جنوری 2024ء کو ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب چھاپہ مار کر کار سوار سلطان غنی سکنہ مردان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 24کلوگرام چرس برآمد کی تھی اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم سلطان غنی کو عمر قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں