ساہیوال (بیورو چیف) ریجنل آفیسر راجہ فخر بشیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس ضلع ساہیوال کا شراب فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن،55 لیٹر شراب برآمد،4 ملزمان گرفتار.تفصیلات کیمطابق گشت پارٹیز پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ ہائے1۔ 34 ای۔بی 2۔ پل جالب 3۔ چاندنی چوک ضلع ساہیوال نے دورانِ ناکہ بندی ملزمان مشتاق، ذیشان، عمر اور افتخار کے قبضہ سے 13121713 55لیٹر شراب برآمد کرلی۔پٹرولنگ پولیس آفیسران کی مدعیت میں شراب فروش ملزمان کیخلاف پولیس اسٹیشنز کمیر، صدر چیچہ وطنی اور ہڑپہ میں امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج رجسٹر کروا دیے۔ریجنل آفیسر راجہ فخر بشیر نے کہا کہ شاہراہوں اور مضافاتی علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔




