منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی بھاری مقدار میں شراب برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے منشیات فروشو ں کیخلاف کارروائی کر تے ہو ئے بھاری مقدار میں شراب ،چرس اورآئس برآمد کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ نواں لاہور پولیس نے دوران گشت مخبرکی اطلاع پرچک نمبر345ج ب کے قریب چھاپہ مار کرمنظر علی سکنہ چک نمبر338ج ب کوقابو کر لیااور اس کے قبضہ سے560گرام چرس برآمد کر لی۔علاوہ ازیں صدرپولیس گوجرہ نے گشت کے دوران چک نمبر424ج ب کے سرفرازکومشکوک حالت میں قابو کر کے اس کے قبضہ سے50لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ سٹی پولیس نے سمندری روڈ سے شہزاد حمید کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے آئس برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں