فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون سب انسپکٹر عدیل اکرم نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اصغر علی کو ساڑھے پانچ کلو سے زائد چرس سمیت قابو کر لیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مدینہ ٹائون سب انسپکٹر عدیل اکرم نے اپنے ماتحت عملہ کے ہمراہ دوران گشت العزیز مسجد کے قریب منشیات فروش اصغر علی ولد علی محمد سکنہ گڑیالہ جھنگ کو قابو کر کے تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے 5کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی جو کہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔




