منشیات فروش قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)پولیس نے چھاپے مار کرمنشیات فروش دوافرادکوقابوکرکے شراب اورچرس برآمد کر لی۔معلوم ہواہے کہ تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چک نمبر518گ ب میں چھاپہ مار کراشفاق سے برائے فروخت رکھی ہو ئی100لیٹر شراب برآمد کر لی۔جبکہ نواں لاہور پولیس نے چک نمبر345ج ب سے قاسم علی سکنہ چک نمبر338ج ب کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے600گرام چرس برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں