فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج رانا تنویر نے تھانہ روشن والا کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو20سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا’ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید 3ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ روشن والا پولیس نے 5 مئی 2025 کو سمندری روڈ پر دوران گشت بدنام منشیات فروش اسحاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 5کلو 300گرام ہیروئن برآمد کی تھی اور اس کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم اسحاق کو 20سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔




