منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مین روڈ کی ناقص اور غیر معیاری تعمیر پر شہریوں احتجاج۔ منڈ ی صادق گنج سے میکلوڈ گنج اور منچن آباد روڈ کی جاری تعمیر پر ٹھیکیدار کی کرپشن پوری طرح عیاں پر بھی سرکاری افسران خاموش ۔20سال بعد منڈی صادق گنج سے میکلوڈ گنج اور منچن آباد روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوا روڈ اس قدر ناقص اور غیر معیاری طریقے سے بنایا جا رہا ہے کہ عام شہری بھی اس پر احتجاج کر رہے ہیں ٹھیکیدار نے پرانی ٹوٹی ہوئی سڑک کے اوپر ہی تارکول ڈال کر اس پر باریک پتھر بچھانا شروع کر دیا محمد ابراہیم عباس جٹ یاسر شاہ شیخ بابر سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح ٹھیکیدار یہ روڈ بنا رہا ہے اس سے یہ روڈ محض چند ماہ بعد ہی واپس اپنی پرانی حالت سے بھی بدتر ہو جائے گا مین روڈ کی ناقص اور غیرمعیاری تعمیر کے خلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا لیکن ٹھیکیدار نے پھر بھی روڈ کو اسی طرح بنانا جاری رکھا ہوا ہے ٹھیکیدار روڈ کی اس طرح غیرمعیاری اور ناقص تعمیر کر کے بڑی کرپشن کر رہا ہے سب انجینئر ہائی وے اور ایس ڈی او ہائی وے خاموش رہ کر ٹھیکیدار کی پوری طرح پشت پناہی کر رہے ہیں۔




