منڈی صادق گنج میں مویشی چورگروہ سرگرم،شہریوں میں خوف و ہراس

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)مویشی چور گروہ سرگرم شہر میں سرقہ مویشیاں کی وارداتیں عام۔حاکم جموں 9بکریاں اشرف رحمانی 1بکرا اور مستری یوسف 3بکریاں اسلام میواتی 2 بھیڑیں اور مولادتہ کی 1بھینس چوری۔شہر میں مویشی چوری کی وارداتیں نہ رک سکیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے گزشتہ چند دنوں دنوں میں چوروں نے مختلف مقامات سے قیمتی مویشی چرا لیے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق حاکم جموں کی ریلوے اسٹیشن کے پاس سے 9بکریاں اشرف رحمانی نزد لاری اڈہ کا 1 قیمتی بکرا اور مستری یوسف کی 3 بکریاں اسلام میواتی کی 2 بھیڑیں اور مولا دتہ رحمانی کی 2 قیمتی بھینس گزشتہ چند دنوں میں چوری کر لیے گئے شہریوں نے خانگی ضروریات کے تحت پالی ہوئی بھیڑ بکریاں اور مویشی اب چودوں کا آسان ہدف ہیں دوسری جانب کوئی خاطر خواہ کاروائی نہ ہونے کے باعث شہریوں نے سرقہ مویشیاں کی وارداتیں رپورٹ کرنا ہی چھوڑ دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں