کراچی (بیورو چیف) پاکستان میں منکی پاکس کے مقامی پھیلا ئوکے خدشے کے پیش نظر آغا خان ہسپتال نے فوری آگاہی کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین نے پاکستان میں منکی پاکس کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس اب محض بیرونِ ملک سے نہیں آ رہا بلکہ ملک کے اندر مقامی سطح پر منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے۔میڈیا رائونڈ ٹیبل کے دوران ماہرین نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے، 2025 میں پاکستان میں 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے اکثر کا تعلق بیرونِ ملک سفر سے تھا تاہم 2026 میں یہ پیٹرن بدل گیا ہے۔کراچی میں حالیہ دو کیسز میں سے ایک مقامی منتقلی کا شبہ ظاہر کرتا ہے، جبکہ خیرپور میں وائرس کا پھیلا یہ ظاہر کرتا ہے کہ انفیکشن اب صحت کی سہولیات تک پہنچ چکا ہے۔ڈاکٹر فیصل محمود (پروفیسر، آغا خان یونیورسٹی ہسپتال)نے زور دیا کہ ہم اس مرحلے پر ہیں جہاں بروقت آگاہی ہی پھیلا کو روک سکتی ہے۔ معالجین اور عوام علامات ظاہر ہوتے ہی فوری اقدام کریں ۔




