ڈجکوٹ (نامہ نگار ) منگنی سے واپس آنے والی فیملی حادثے کا شکار ہوگئی، ایک جاں بحق’ 3زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ سمندری کی رہائشی فیملی منگنی کی رسم میں شرکت کے بعد چنگ چی رکشہ پر واپس سمندری جارہے تھے کی منی بائی پائی ڈجکوٹ پر گہرے کھڈے میں گرنے سے رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیا جسکے نتیجہ میں 46سالہ رکشہ ڈرائیور لیاقت مغل سکنہ سمندری موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سفیان، ریحانہ اور شفیق زخمی ہوگئے۔




