فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تحریک منہاج القرآن ونظامتِ ای پی ڈی کے زیراہتمام 10روزہ ڈپلومہ اِن قرآن سٹڈیز کی اختتامی تقریب میں6 سو زائد مرد و خواتین نے شرکت کی۔ 10روزہ تربیتی ورکشاپ میں قرآن فہمی، ترجمہ، عربی زبان کے موضوعات پر تربیت دی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹرمحمدرفیق نجم تھے۔ اختتامی تقریب میں طلبہ، اساتذہ، مذہبی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کورس کا مقصد نوجوان نسل کو علوم القرآن سے روشناس کروانا اور انہیں قرآن حکیم کو اپنی زندگی کا عملی حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔ڈاکٹرمحمدرفیق نجم نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن نوجوان نسل کو قرآن سے جوڑنے کے عظیم مشن پر گامزن ہے۔ قرآن کریم صرف پڑھنے کی نہیں بلکہ سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی مقدس کتاب ہے۔ ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی نے کورس کے اغراض و مقاصد، نصاب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کورس 10 روز پر مشتمل تھا جس میں قرآن مجید کی تلاوت، ترجمہ، بنیادی تفاسیر اور عملی زندگی میں قرآن حکیم کے اصولوں کا اطلاق سکھایا گیا۔تقریب میںعلامہ محمودمسعودقادری،علامہ محمدسرفرازقادری،علامہ احمدوحیدقادری، پروفیسرآصف رضا، میاں انوارالحق،میاں ریحان مقبول،علامہ عزیزالحسن اعوان،رانارب نوازانجم،ملک غلام حسین،میاں سہیل مقصود،ملک شبیرحسین ایڈووکیٹ،اشفاق حسین ہمزالی،راناغضنفرعلی،علامہ اخترحسین اسد،علامہ اقبال اکرم،شاہدسلیم مصطفوی،محمدارشدمغل،ملک سرفرازقادری،میاں ظہورانور،عارف حسین نیازی،غلام محمدقادری، میاں ساجدحسین،حافظ سرفرازاحمد،زاہداقبال طاہر،حافظ محمودالحسن،قاسم ابرارودیگرنے بھی خصوصی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ قرآن صرف تعلیم نہیں، تربیت، کردار، اخلاق، امن اور روشنی کا پیغام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دینی مساعی علوم القرآن کے فروغ پر مرکوز ہے انہی کی ہدایت و رہنمائی میں ٹیم ای پی ڈی ملک بھر میں ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کے پروگرام منعقد کر رہی ہے انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کی درست تفہیم میں ایمان و کردار کی سلامتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر کورس مکمل کرنے والے شرکا کو سرٹیفکیٹس دیئے گئے۔ شرکا نے تحریک منہاج القرآن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کورس نے ان کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی پیدا کی ہے۔




