فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے جھنگ بار کے سابق صدر مہر منیر احمد سدھانہ ایڈووکیٹ کے دن دیہاڑے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر آج ہڑتال کر دی، وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جسکی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا۔ دور دراز سے آنے والے سائلین نئی تواریخ لیکر گھروں کو لوٹ گئے۔ علاوہ ازیں وہاڑی بار ایسوسی ایشن کے ممبر ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کو پولیس تھانہ ماچھیوال کی جانب سے گھر میں داخل ہو کر قتل کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اصل حقائق چھپانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔




