کمالیہ(نامہ نگار)موبائل پولیس اسٹیشنز نے کام شروع کر دیا، شہریوں کو دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوام کو ان کی دہلیز پر پولیس سہولیات فراہم کرنے کے لیے قائم کیے گئے موبائل پولیس اسٹیشنز نے کام شروع کر دیا ہے ۔ ان موبائل یونٹس کے ذریعے شہریوں کو ایف آئی آر کا اندراج، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر پولیس سے متعلقہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تھانوں کے چکر لگانے سے بچانا اور پولیس خدمات کو ان کی دہلیز تک پہنچانا ہے ۔




