شیخوپورہ (بیورو چیف)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک اس وقت مضبوط حکومت چلا رہی ہے چند دن کے بعد افواہ ساز فیکٹریاں اپنی موت اپ مر جائیں گی اور موجودہ حکومت اپنی پانچ سال کی مدت پوری کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچا سودا میں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا،جہاں پر رانا وحید احمدنے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے بڑے اجتماع کو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے انشااللہ نواز لیگ ہی اگلے انتخابات میں بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر کام عوام کی منشا اور مفاد کے لیے کرتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شیخوپورہ اور فاروق آباد کے درمیان دو رویہ سڑک کی تعمیر چند روز کے بعد شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وفاقی حکومت موٹروے پر فاروق آباد کے مقام پر انٹرچینج بھی بنائے گی۔




