موجودہ دور میں ہذہبی ہم آہنگی ملکی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) بین الاقوامی حالات کے پیش نظر ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بین المسالک رواداری کونسل کے مرکزی رہنمائوں صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی ڈاکٹر افتخار حسین نقوی محمد عبدالقیوم ڈاکٹر ممتاز حسین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ عالمی وبین الاقوامی حالات اس بات کے شدید متقاضی ہیں کہ پاکستان میں کسی بھی صورت فرقہ وارانہ ماحول نہ بننے دیا جائے ۔ تمام مسالک اور مکاتب فکر کے درمیان باہمی رابطہ افہام وتفہیم اور احترام باہم وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ مرکزی رہنمائوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت داخلی وخارجی سطح پر مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہے ایسے میں مذہبی ہم آہنگی ہی ہماری ملکی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہے ۔ تمام مسالک کے علماء اور عوا م کو چاہیے کہ وہ ضبط وتحمل کا مظاہرہ کریں ۔ بین المسالک رواداری کونسل کے پلیٹ فارم سے تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے پیروکاروں سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ اشتعال انگیزی سے گریزکریں کسی بھی قسم کے منفی یا نفرت انگیز مواد کو پھیلانے سے مکمل پرہیز کریں ۔ باہمی احترام کو فروغ دیں ایک دوسرے کے مقدسات اورنظریات کا احترام یقینی بنائیں ۔ دشمن عناصر کو ناکام بنائیں ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنے کی ہر بیرونی واندرونی سازش کو باہمی اتحاد سے ناکام بنائیں ۔ رہنمائوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کونسل ملک میں بین المسالک رواداری امن اوراخوت کے قیام کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اس موقع پر صاحبزادہ محمد علی حیدر قادری پیر محمد شاہد القادری عاشق حسین رضوی چوہدری محمد عطاء محمد ازلان رانا وقاص ودیگر موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں