موجودہ دو ر میں ذہنی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FWCCI) ((FCCIکی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویمن ہیلتھ کے زیرِ اہتمام، شعبہ نفسیات و رویہ جاتی علوم، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے اشتراک سے موجودہ دور میں ذہنی صحت کے موضوع پر ایک آگاہی سیمینار ایف سی سی آئی بورڈ روم، کینال روڈ فیصل آباد میںمنعقد کیا گیا۔سیمینار میں ذہنی صحت، خواتین کی ذہنی فلاح، ڈیجیٹل دور میں ذہنی مسائل اور نشے کے ذہنی صحت پر اثرات جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔تقریب کی مہمانِ خصوصی پنجاب کی پانچویں خاتون محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل خاں، چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ، تھیں، جبکہ معروف ماہرِ نفسیات و سربراہ شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے نشے کے ذہنی صحت پر اثرات پر خطاب کیا۔ تقریب کی آرگنائزر ڈاکٹر ثمرین افضل، پرنسپل کلینیکل سائیکالوجسٹ، نے ڈیجیٹل دور میں ذہنی صحت کے حوالے سے شرکا کو آگاہی فراہم کی۔تقریب کے دوران ذہنی صحت سے آگاہی کے لیے واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شرکا نے بھرپور شرکت کی اور ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ بعد ازاں کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔مقررین نے کہا کہ موجودہ دور میں ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے، لہذا معاشرے میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے نوجوانوں، خواتین اور طلبہ کو ذہنی دبا، ڈپریشن اور منفی عادات سے بچنے کے لیے مثبت سرگرمیوں کو اپنانے کی تلقین کی۔تقریب میں ڈاکٹرز، ماہرینِ نفسیات، طلبہ، سماجی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں