ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کے نام نہاد شائننگ انڈیا کے کھوکھلے دعووں کا پول کھل گیااوربھارتی روپیہ 2025میں ایشیا کی سب سے کمزور اور بدترین کرنسی قراردیدی گئی۔بین الاقوامی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ 2025میں مسلسل گراوٹ کے بعد ایشیا کی کمزور ترین کرنسیوں میں شامل ہوچکا ہے،تائیوان، ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی کرنسیاں مضبوط ہوئیں، مگر بھارتی کرنسی مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف میں اضافہ اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے انخلا نے بھارتی روپے کو مسلسل زوال میں دھکیل دیا، ویزا پروگرام فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کی تجویز نے بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد کوسخت نقصان پہنچایاہے۔رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کار اس سال اب تک بھارتی اسٹاک مارکیٹ سے 16ارب ڈالر سے زائد سرمایہ نکال چکے ہیں،بھارتی ریزرو بینک جولائی سے اب تک 30ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ خرچ کر کے بھی روپیہ مستحکم کرنے میں ناکام رہا،بھارتی کرنسی مسلسل دبائو میں ہے کیونکہ ملک کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ درآمدات کو مسلسل مہنگا کر رہا ہے۔ بھارتی روپے کی ریکارڈ گراوٹ بی جے پی کے کھوکھلے معاشی ماڈل اور فریب زدہ کارکردگی کا ناقابلِ تردیدثبوت ہے,سفاک مودی کے عوام دشمن فیصلوں اور ہٹ دھرمی نے بھارت کو خطے کی کمزور ترین معاشی صف میں کھڑا کر دیا ہے۔




