مودی سرکارکی ایک اور بڑی نااہلی بے نقاب

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نااہل مودی کی پالیسیوں اور عوام دشمن فیصلوں کے باعث بھارتی فضائی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی کے بدانتظامی امور کے باعث بھارتی معروف ایئرلائن شدید بحران کا شکار ہوگئی، بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی تباہی پر مودی حکومت سیاسی رہنماں کی شدید تنقید کی زد میں آگئی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ یہ بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے ، پروازوں میں تاخیر سے مسافر بے بس ہیں۔ کانگریس رہنما پون کھیرا نے کہا یہ حکومت کی ناکامی نہیں ہے کہ اس نے انڈیگو کی اجارہ داری کو قائم ہونے دیا؟ ، کانگریس رہنما ساشیکنتھ سینتھیل نے کہا بی جے پی حکومت نے عوام کو لائنوں میں لگاکر ذلیل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں