موسم سرما کا آغاز جیکٹس، کوٹ، سویٹر کی فروخت

ساہیوال (بیورو چیف) موسم سرما کے آغاز میںہی شہر بھر میں جیکٹس ‘کوٹ ‘سویٹرز کی فروخت شروع ہو گئی۔مزدور پلی،ہائی سٹریٹ، جناح چوک ،پاشا سٹریٹ،صدر بازار سمیت مختلف بازاروں میں دکانیں سج گئی ہیں۔ مختلف مقامات پر سٹالز بھی لگ گئے ہیں ‘زیادہ تر جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں نے بھی ریڑھیوں پر اپنا کاروبار سجا دیا ہے۔ کٹ پیس سے تیارہ کردہ نیا ڈیزائنوں اور رنگوں کی جیکٹس کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔ لنڈے کے جیکٹس بھی فروخت ہونے لگے ہیں۔ چائنہ کے تیارکردہ جیکٹس مختلف ڈیزائن میں فروخت ہو رہے ہیں۔ بازاروں میں گرم ملبوسات کی نئی دکانیں سج گئی ہیں۔ بچوں کے گرم ملبوسات بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔ سردی کے ملبوسات کی فروخت شروع ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں