فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ سفیر عشق رسول ۖ تھے۔آ پ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف کی۔ مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے داعی تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی پا کستان میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلئے جدوجہد کی۔مولانا محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ خاص مذہبی سوچ وفکراور عشق مصطفی ۖ میں سرشار شخصیت تھے۔ان خیالات کا ااظہار پی ایس ٹی کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیرمیاں محمد آصف رضا قادری نیبانی و قائدسنی تحریک مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہکے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا محمدسلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کے راستے پر عمل کرنے پر یقین رکھتے تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے نیک مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کارکنان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے عوام میں شعوراجاگر کرکے نظریہ اسلام و پاکستان کے تحفظ کو یقینی بنایا۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت کے لیے بے مثال قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔آپ رحمتہ اللہ علیہ کے افکا رو نظریات پاکستانی قوم کے لیے سایہ دار شجر ثابت ہوئے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ آج بھی کروڑوں دلوں میں زندہ ہیں۔




