اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان میں متعین افغان سفیر سردار احمد جان شکیب نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمان کو افغانستان کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔اس موقع پر علاقائی سیاسی صورتحال اور امن و امان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضی اور مولانا صلاح الدین بھی موجود تھے۔




