گوجرہ (نامہ نگار) مونگی بنگلہ میں زہریلی بریا نی کھا نے والے افرادعلیل ہو گئے۔ مونگی بنگلہ میں قا ئم ایک ریسٹورنٹ سے نوجوا نو ں عبدالالحد، حمزہ، مجتبیٰ وغیرہ نے کھا نے کی غرض سے بریا نی خرید کی اور کھا نی شروع کردی اس دورا ن عبدالالحد کی پلیٹ سے مبینہ طورپر مردہ چھپکلی نمو دار ہوئی جس پر عبدالا لحد وغیرہ نے احتجا ج کیا تو ریسٹو رنٹ کی انتظا میہ نے اس معاملہ کوہر ممکن دبانیکی کو شش کی جبکہ بریا نی کھا نیوالے نوجوا نو ں کی حالت ریسٹو رنٹ میں ہی غیر ہو گئی جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اطلا ع ملنے پر پنجا ب فوڈ اتھارٹی ٹو بہ ٹیک سنگھ کے حکا م موقع پر پہنچ گئے اورریسٹو رنٹ کا کچن سر بمہر کر دیا گیا اور نمو نہ جات حا صل کرکے کا رروائی کا آ غاز کردیا گیا ہے۔




