ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے اور دبئی کے بزنس مین سوراج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد بلآخر علیحدگی کا اعلان کر دیا۔دونوں نے سوشل میڈیا پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مرحلے کو نجی اور خوش اسلوبی سے طے کرنا چاہتے ہیں اور عوام و میڈیا سے پرائیویسی اور عزت دینے کی درخواست کرتے ہیں۔ مونی اور سوراج نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے بارے میں جھوٹی کہانیاں اور من گھڑت بیانیے زیر گردش ہیں جو حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے۔




