مون سون آپریشنز،افسران اور فیلڈ سٹاف الرٹ رہیں،ڈپٹی کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے واسا مون سون کنٹرول سینٹر کا وزٹ کیا اور وہاں پر شہریوں کی شکایات اور انکے بروقت اور معیار کے مطابق حل سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا ، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ شعیب ضیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سی آر سی محمد امین ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کو واسا مون سون کنٹرول سینٹر کی ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جسے انہوں نے سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم برسات کے دوران آپریشنز افسران اور فیلڈ سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر لمحہ الرٹ رہیں اسی طرح ڈی واٹرنگ سیٹس سمیت دیگر مشینری بھی آپریشنل رکھی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کیپسٹی پر آپریشنل رکھا جائے تاکہ پانی کی نکاسی کم سے کم وقت میں کرنا ممکن ہو سکے۔ مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ مون سون سیزن کے دوران مختصر ترین دورانیہ میں پانی کا اخراج اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں