مون سون بارشیں ‘مریم نواز کا اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مون سون بارشوں کے تیسرے اسپیل پر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کے کمشنرز ڈپٹی کمشنرز اور فیلڈ افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام متعلقہ افسران و عملہ الرٹ رہے کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی گنجائش نہیں، پی ڈی ایم اے پنجاب کے الرٹس کے تحت پیشگی انتظامات یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور موثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز بھی الرٹ رہیں،1122 اور واسا سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں اور چوکنگ پوائنٹس پر جمع پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نیا برساتی نالوں اور ڈرینز کی مسلسل مانیٹرنگ، شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن یقینی بنانے اور بارشوں کے دوران کنسٹرکشن سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچا کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات اور کی خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے جائیں علاوہ ازیں اربن ایریاز میں بارش کا پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں، اپنا اور خاص طور پر بچوں کا خیال رکھیں انہیں دریاوں یا نہروں میں ہرگز مت نہانے دیں۔مریم نواز نے شہریوں سے خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کمزور ناقص اور کچے مکانات میں ہرگز رہائش نہ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں