موٹرسائیکلوں میں ٹکر’ خاتون زخمی

گوجرہ(نامہ نگار) موٹر سائیکلوں میں ٹکر لگنے سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر97ج ب کاتنویراحمد اپنی اہلیہ اکبری بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار چک نمبر95ج ب کے قریب جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں اکبری بی بی شدید زخمی ہو گئی جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرارہوگیا زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پرطبی امدادجاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں