موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

گوجرہ(نامہ نگار)موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا محنت کش ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔یاد رہے کہ دو روزقبل چک نمبر 373ج ب کا رہائشی محنت کش شبیراحمد اپنی موٹر سائیکل پر سوار گائوں سے شہر کی جانب آتے ہو ئے راستہ میں تیزرفتار موٹر سائیکل رکشہ سے ٹکر لگنے کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو گیا تھاجسے مقامی ہسپتال سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کیاگیا تھاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں