فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بلوچنی کے علاقہ ٹاکیاں والی فیکٹری کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بلوچنی کے قریب شوگر مل کا سکیورٹی گارڈ مقصود موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ ٹاکیاں والی فیکٹری کے قریب پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر پڑا، سر میں شدید چوٹ آنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔




