موٹرسائیکل ٹکرانے سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

ماموں کانجن (نامہ نگار) تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ جکھڑانوالہ سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں خورشید بی بی زوجہ ظہور سکنہ 556گ ب ،موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ زین ولد ناصرسکنہ 556گ ب زخموں کی تاب ن لاتے ہوئے ہسپتال لیجاتے ہو دم توڑ گیا ایک شخص بلال ولد ریاض سکنہ 550گ ب شدید زخمی ہوگیا جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا مقامی پولیس تھانہ ماموں کانجن نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا اور ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں