چکوال (نامہ نگار) چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کے قریب مسافربس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور 20شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چکوال میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر 5افراد جاں بحق اور 20 سے شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3زخمی دم توڑ گئے۔ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8ہوگئی ہے جبکہ 20افراد شدید زخمی ہیں۔




