موٹروے پولیس کے انسپکٹر معظم علی کی شاندار کامیابی

صفدرآباد(نامہ نگار)موٹر وے پولیس کے انسپکٹر معظم علی کی شاندار کامیابی ،خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب ایک مشکوک گاڑی کولائن وائیولیشن کرنے پر روکا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی،جس پر اس کا پیچھا کیا گیا اور گاری پکڑ لی ۔ گاڑی کی تلاشی پر660 کلو گرام غیر قانونی چھالیہ برآمد کر لیا،گاڑی کا ڈرائیور اختر زمان سکنہ پشاور گرفتار،غیر قانونی نان پیڈ کسٹم چھالیہ اور ڈرائیور کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔نان پیڈ کسٹم چھالیہ کی قیمت 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔انسپکٹر معظم علی نے دیگر پولیس افسران اصغر علی ،امجد ممتاز اور اللہ بخش کے ہمراہ مشکوک گاڑی کا پیچھا کیا اور خانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب قابو کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں