فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالان کرنے کی خاطر تیز رفتار موٹرسائیکل سوار کو روکتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والا ٹریفک وارڈن ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چند روز قبل ڈجکوٹ چوک میں ٹریفک وارڈن میاں وسیم نے موٹرسائیکل سوار کو رُکنے کا اشارہ کیا تو شہری نے موٹرسائیکل بھگا دی’ جس پر ٹریفک وارڈن نے بھاگ کر موٹرسائیکل سوار کو پکڑنے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سے ٹکرا کر گر کر بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتا ل لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے توڑ گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مرحوم کو آج صبح نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی 258 رب پھرالہ لمبا پنڈ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں سی ٹی او جاوید ناصر رانا سمیت پولیس کے افسران واہلکاران سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔




