جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ لنڈیانوالہ موٹروے پر کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالا اے ایس آئی ہسپتال لے جاتے ہوئے جاں بحق بیوی زخمی ہو گئی،پولیس نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کو گاڑی سمیت حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ چک نمبر 58 گ ب کا رہائشی امجد جو کہ لاہور تھانہ گلبرگ میں اے ایس آئی کی ڈیوٹی ادا کر رہا تھا اپنی بیوی ثریا بی بی کے ہمراہ کار نمبری ایل ای اے 3439 میں سوار ہو کر لاہور سے واپس گائوں آ رہا تھا کہ جڑانوالہ لنڈیانوالہ موٹروے چک نمبر 628 گ ب کے قریب لاہور سے ملتان جانے والی کار میں سوار ضیغم عباس نے پیچھے سے اسکی کار کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں اے ایس آئی امجد اور اسکی بیوی کو شدید چوٹیں آئی جن کو علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں اے ایس آئی امجد دم توڑ گیا اطلاع پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور ضیغم کو کار سمیت حراست میں لیکر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




