مویشی پال حضرات کی رہنمائی،جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اقدامات جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیر نگرانی ڈویژن فیصل آباد کے اضلاع فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مویشی پال حضرات کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے جانوروں کی صحت، بیماریوں سے بچائویکسینیشن، متوازن خوراک، افزائش نسل، جدید مویشی پالنے کے طریقوں،محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے نئی متعار ف کرائی جانے والی سکیموں اور دیگر ضروری امور کے حوالے سے آگاہی اور رہنمائی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال حضرات تک مفید اور ضروری معلومات کی بروقت ترسیل کے لئے کسان لائیو سٹاک بیٹھک پروگرام، سکول فوکس پروگرام، فیلڈ ڈیز، فارمر ڈیز، موبائل ٹریننگ سکول بس پروگرام،ایف ایم ریڈیو پاکستان کے ذریعے ریڈیو ٹاکس، اخبارات و دیگر ذرائع ابلاغ کے لئے پریس ریلیزز، محکمہ لائیو سٹاک کے سوشل میڈیا اکانٹس کے ذریعے آگاہی پیغامات اور معلوماتی پوسٹس، آگاہی ویڈیوز و دیگر ڈیجیٹل مواد سمیت مختلف تشہیری و ابلاغی ذرائع کو موثر انداز میں بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ مویشی پال حضرات تک جانوروں کی فلاح و بہبود اور بہتر نگہداشت کے لئے ضروری معلومات زیادہ سے زیادہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے پہنچائی جائیں تاکہ مویشی پال حضرات بروقت رہنمائی حاصل کر سکیں اور اپنے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں