مویشی چوری کا الزام، سعودیہ میں13پاکستانی گرفتار

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں مویشیوں کی چوری کے الزام میں پولیس نے 13پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی میڈیا کے مطابق مویشیوں(بھیڑوں)کی چوری کے الزام میں 13پاکستانیوں کو طائف میں گرفتار کیا گیا ۔سعودی اخبار کے مطابق ملزمان مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔پولیس نے ملزمان کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں