فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ کے علاقہ 545 گ ب میں خستہ حالی مکان کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 9سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ عبدالغفور کی 9سالہ بیٹی دعا فاطمہ گھر میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گھر کی بوسیدہ دیوار اس پر آن گری۔ جس کے ملبے تلے دب کر بری طرح زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ تاہم ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




