مکان کی چھت گرنے سے 2افراد زخمی

کمالیہ(نامہ نگار)مل فتیانہ روڈ پر واقع ایک مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ چڑیا گھر کمالیہ کے قریب پیش آیا، جہاں بانس اور چھپر سے بنی ہوئی چھت اچانک زمین بوس ہو گئی ۔ زخمیوں میں 35 سالہ شہباز اور 49 سالہ منظور احمد شامل ہیں، دونوں کا تعلق شفیع والا، کمالیہ سے ہے ۔ شہباز کو ممکنہ طور پر سر کے اندرونی چوٹ آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں