مکوآنہ قبرستان میں آوارہ جانوروں کی بھرمار سے قبروں کی بے حرمتی ہونے لگی

مکوآنہ (نامہ نگار) قبرستان میں آوارہ جانوروں کی بھرمار، قبروں کی بے حرمتی اور نقصان کا خدشہ مکوآنہ کے قبرستان میں آوارہ جانوروں، خصوصا پالتوں جانور،کتوں اور دیگر جانوروں کی آزادانہ نقل و حرکت کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مقامی افراد کے مطابق آوارہ جانور قبرستان میں داخل ہو کر قبروں کے اطراف مٹی کھودتے اور بعض اوقات قبروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جس سے قبروں کی بے حرمتی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قبرستان جیسے مقدس مقام کی مناسب دیکھ بھال اور چار دیواری بنانا ضروری ہے تاکہ آوارہ جانوروں کی آمدورفت کو روکا جا سکے۔ شہریوں نے متعلقہ تحصیل ،ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قبرستان کی صفائی ستھرائی، چار دیواری اور حفاظتی انتظامات پر فوری توجہ دی جائے اور آوارہ جانوروں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔شہریوں نے مزید کہا کہ قبرستان ہمارے بزرگوں اور پیاروں کی آخری آرام گاہیں ہیں، اس لیے ان کے تقدس اور احترام کو یقینی بنانا انتظامیہ کے ساتھ ساتھ معاشرے کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں